73 سالہ خاتون کی پیراگلائیڈنگ سے صارفین حیران
لاہور(نیٹ نیوز)حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک 73 سالہ خاتون کو پرسکون انداز میں پیراگلائیڈنگ کرتے دیکھا جو کہ بہت سے نوجوانوں کو حیران کر سکتی ہے۔
ویڈیو میں خاتون سے انسٹرکٹر ارون سنگھ ان کی عمر پوچھتے ہیں اور بات چیت شروع کرتے ہیں، جس پر خاتون پُراعتماد انداز میں جواب دیتی ہیں۔ اس پیرانہ سالیمیں بغیر کسی خوف کے پیرا سیلنگ کرتی اس خاتون کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے ۔اس عمر میں جب زیادہ تر لوگ کمزور ہوجاتے ہیں، لیکن انہوں نے آسمانوں کی طرف اڑان بھرنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیٹ ان کی ہمت کو سراہتے نہیں تھک رہا۔ انسٹاگرام پر پیراگلائیڈنگ انسٹرکٹر ارون سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں 73 سالہ خاتون کو پیراگلائیڈنگ سیشن کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔