سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر بھی پی ایس ایل کے دروازے بند

سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر بھی پی ایس ایل کے دروازے بند

پی ایس ایل 12 کیلئے نااہلِ قرار دیدیا گیا،کرکٹر کی دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی،ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح،پی سی بی فیصلے پر افسوس ہوا، پاکستانی شائقین سے معذرت ، کوئی دوسری لیگ کھیلنے کاارادہ نہیں تھا،اعتماد کیساتھ واپسی کی امید رکھتا ہوں،داسن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے نااہلِ قرار دے دیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔ پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے داسن شانکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے سخت کارروائی عمل میں لائی ہے ۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ داسن شناکا کی پی ایس ایل سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے ، پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ۔

سری لنکن کرکٹر داسن شناکا نے کہا کہ فیصلے پر افسوس ہوا، پاکستانی شائقین سے معذرت خواہ ہوں۔ کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کے تجربے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں بہتر تیاری اور اعتماد کے ساتھ واپسی کی امید رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پی سی بی نے زمبابوین فاسٹ بولر پر 2 سال کی پابندی عائد کردی، وہ اگلے دو ایڈیشنز میں پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔پی سی بی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ لیگ کے پیشہ ورانہ معیار اور معاہداتی نظام کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت فیصلے ضروری ہیں تاکہ ساکھ کو برقرار رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں