کوشش ہوگی پلے آف میں جگہ بنائیں:کوچ گلیڈی ایٹرز
مڈل اوور میں ایسا پرفارم نہیں کر پا رہے جیسا ہمیں کرنا چاہیے ، سہیل تنویر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ مڈل اوور میں ہم اس طرح پرفارم نہیں کر پا رہے جیسا کرنا چاہیے اور مڈل اوور ہمارا اس وقت ہی اچھا ہوسکے گا جب پاور پلے اچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی، ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی ، پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے مگر چوتھی ٹیم کے لیے اب بھی مقابلہ چل رہا ہے۔ سہیل تنویر نے کہا کہ بابر اور مینڈس کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بھی اچھا کھیلا، بابر کوایسا کھیلتا دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ پہلے بیٹرز کے پاس اتنے اسٹروک نہیں تھے جیسے اب ہوتے ہیں، بولرز کو بھی مزید ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرانا ہوگی ورنہ بڑا سکور ہوتا رہے گا۔