ایران: 10ہوائی اڈے کھل گئے ،ہفتے سے پروازیں ممکن
تہران میں امام خمینی ،مہرباد ہوائی اڈے بھی پروازوں کیلئے کھول دئیے گئے
تہران(اے ایف پی)ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ دارالحکومت تہران کے امام خمینی اور مہرباد ہوائی اڈے دوبارہ پروازوں کیلئے کھول دئیے گئےہیں۔ یہ اڈے چند ہفتوں سے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے بند تھے ۔ اتھارٹی کے بیان کے مطابق امام خمینی اور مہرباد کیساتھ ساتھ ملک کے دس دیگر ہوائی اڈوں پر بھی ہفتے سے پروازیں ممکن ہوں گی۔