بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا:اظہر محمود
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھااس لئے ان کے 30، 35رنر قبول نہیں کئے جاتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان میں 180 یا 190 سٹرائیک ریٹ والا کوئی نہیں۔انہوں نے ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں کہا کہ بابر ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا، ان کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے ۔ اظہر محمود نے کہا کہ نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کیلئے سکواڈ بنایا تھا۔