جے ڈی وینس ابھی امریکا میں ہی موجود ہیں :ذرائع
ٹرمپ نے کہا تھا وینس اور امریکی وفد چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے نائب صدر وینس کی آج روانگی، بدھ کو امن مذاکرات متوقع:امریکی ٹی وی
واشنگٹن (رائٹرز ،مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس وقت امریکہ میں موجود ہیں اور ابھی پاکستان کے لیے روانہ نہیں ہوئے ۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کب سفر کریں گے یا آیا امریکی وفد کے دیگر ارکان مذاکرات کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں یا راستے میں ہیں۔اس سے قبل نیویارک پوسٹ نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے لکھا تھا کہ وینس اور ایک امریکی وفد آئندہ چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔امریکی ٹی وی سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور اعلیٰ امریکی حکام کی آج اسلام آباد روانہ ہونے کی توقع ہے ، جہاں بدھ کے روز امن مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے ۔