مذاکرات کا مقصداسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے :لبنانی صدر

مذاکرات کا مقصداسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے :لبنانی صدر

دفاعی یابفرلائن قبول نہیں،حزب اللہ کااسرائیلی "پیلی لائن" توڑنے کااعلان اسرائیلی حملے ، لبنان میں ہلاکتیں2387سے متجاوز،7602افراد زخمی ہیں

بیروت(اے ایف پی)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا مقصد جنوبی علاقوں میں ہلاکتوں کو روکنا اور اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کرنا ہے ۔ عون نے کہا کہ لبنان کی فوج کو بین الاقوامی سرحدوں تک تعینات کیا جائے گا۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ان کا گروپ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی قائم کردہ "پیلی لائن" کو توڑنے کے لیے کام کرے گا۔ فضل اللہ نے کہا کہ حزب اللہ مزاحمت کے ذریعے اس لائن کو ناکام بنائے گی اور اسرائیلی فوج کی کسی بھی دفاعی یابفر لائن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زوردیا کہ نہ لبنان میں اور نہ ہی بیرون ملک کوئی حزب اللہ کو غیر مسلح کر سکے گا۔ لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چھ ہفتے سے جاری جنگ میں کم از کم 2387 افراد ہلاک اور7602زخمی ہو چکے ہیں، ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکال رہی ہیں۔ لبنان ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن افراد کی لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے ۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون نے پیر کو جنوبی شہر ققاعیات الجسر کے نزدیک لیتانی ندی کے علاقے کو نشانہ بنایا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں