ٹائی ٹینک کی مسافر کی لائف جیکٹ 25کروڑ میں نیلام

ٹائی ٹینک کی مسافر کی لائف جیکٹ 25کروڑ میں نیلام

لندن(نیٹ نیوز)1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار ایک مسافر کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔

برطانیہ میں ایک آکشن ہاؤس ہنری ایلڈرج اینڈ سن کی جانب سے ٹائی ٹینک ڈوبنے کے بعد بچنے میں کامیاب ایک مسافر کی لائف جیکٹ 9 لاکھ 4 ہزار 500 ڈالرز (25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کی گئی۔ لائف جیکٹ لورا میبل نے ٹائی ٹینک ڈوبنے کے دوران پہنی تھی،خیال رہے کہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا ۔ لورا میبل فیشن ڈیزائنر لوسی ڈف گورڈن کی سیکرٹری تھیں۔وہ لوسی ڈف اور ان کے شوہر کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہی تھیں اور تینوں ہی لائف بوٹ نمبر1 پر سوار ہوکر بچ گئے تھے ۔اس لائف جیکٹ پر لورا میبل اور لائف بوٹ پر سوار افراد کے دستخط موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں