زیادہ سکرین ٹائم بچوں کو کس طرح متاثر کررہا ہے
لندن(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کے سکرین ٹائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس عمل سے ان کی بولنے ، سیکھنے اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوسکتی ہیں، سکرین کا وقت نہیں بلکہ اس کا استعمال اصل مسئلہ ہے ۔برطانیہ کے ادارے یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق تقریباً چار میں سے تین بچے جن کی عمر صرف 9 ماہ ہے ، روزانہ سکرین کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ بعض بچے روزانہ تین گھنٹے سے زائد وقت اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس عمر میں زیادہ سکرین ٹائم بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ، جن میں زبان سیکھنے میں تاخیر، سماجی میل جول میں کمی اور توجہ کی مدت کم ہونا شامل ہیں۔