روبوٹ نے انسانی رنرز کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

 روبوٹ نے انسانی رنرز کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ہاف میراتھن میں ایک ہیومینائیڈ روبوٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے انسانی رنرز کے مقابلے میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

الجزیرہ کے مطابق یہ مقابلہ بیجنگ کے جنوبی علاقے یژوانگ میں اتوار 19 اپریل کو منعقد ہوا، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے انسانوں اور روبوٹس کی دوڑ کو الگ الگ ٹریکس پر دیکھا۔چینی سمارٹ فون کمپنی کے لیے دوڑنے والے فاتح ہیومینائیڈ روبوٹ نے تقریباً 21 کلو میٹر کا فاصلہ 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں طے کیا، جس کی اوسط رفتار تقریباً 25 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ یہ کارکردگی ناصرف اسی دن کے انسانی فاتح سے بہتر رہی بلکہ مردوں کے ہاف میراتھن کے عالمی ریکارڈ (57 منٹ 20 سیکنڈ) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو جیکب کپلِیمو کے پاس تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں