5بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی ویلیوایشن میں کمی
فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری ایف بی آر نے قیمتوں کا تعین 30فیصد تک کم کیا ،اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا
اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آرنے فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں نمایاں کمی کردی ،اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جن کے مطابق فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین 10سے 30فیصد تک کم کر دیا گیا جس کا اطلاق گزشتہ روز 22اپریل سے ہوگیا ۔ایف بی آر نے پانچ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کئے جن میں ان شہروں کی جائیدادوں کی نئی ویلیوایشن مقرر کی گئی ہے ۔ قبل ازیں اسلام آباد میں بھی غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو ازسرنو مقرر کی جا چکی ہے ۔