ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں  10کروڑ40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے کہا ہے سرکاری اور کمرشل بینکوں سمیت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8اعشاریہ 60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5اعشاریہ 53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10اعشاریہ 40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں