پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو طلب ، ایجنڈا جاری

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس  27 اپریل کو طلب ، ایجنڈا جاری

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو دوپہر دو بجے منعقد ہوگا جس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز سے متعلق اراکین اسمبلی کے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ تحریک التوائے کار اور توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے ، اجلاس کے دوران مجموعی طور پر سولہ بل پیش کر کے منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے ، گندم اور زرعی شعبے کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بحث کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں