میزان بینک کوبعدازٹیکس23.4ارب روپے منافع

میزان بینک کوبعدازٹیکس23.4ارب روپے منافع

ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہی،ڈپازٹس 3.6ٹریلین تک پہنچ گئے

کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک لمیٹڈ نے 31مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ میزان بینک کو 31مارچ 2026ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 23.4ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو6فیصد زیادہ ہے ۔اس کے نتیجے میں سالانہ بنیاد پر ریٹرن آن ایکویٹی 34 فیصد رہی  ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026کی پہلی سہ ماہی میں حصص یافتگان کیلئے 75فیصد (7.5روپے فی شیئر)عبوری کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے ۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ بینک کے ریٹیل ڈپازٹس میں مضبوط اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مجموعی ڈپازٹس میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ 3.6ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ بینک کے مجموعی اثاثے 4.79 ٹریلین روپے کی سطح پر برقرار رہے ۔میزان بینک 365 شہروں میں 1,115 برانچز اور 1,350 سے زائد اے ٹی ایمز کے ساتھ ملک بھر میں مضبوط نیٹ ورک کا حامل بینک ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں