عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق رائے

عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی کے  مستقبل سے متعلق رائے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 3 سالہ بیٹی راہا کپور کے مستقبل سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہی ہوں، ضروری نہیں ہے کہ وہ بالی ووڈ ہی ہو، کوئی اور شعبہ زندگی بھی ہوسکتا ہے ۔عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ راہا کپور اداکاری کے بجائے کھیلوں کے میدان کا حصہ بنے ۔اُن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اپنے بچپن سے ہی بہت متحرک اور مقابلہ کرنے والی ہے ، اس کے لیے سپورٹس بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں