دبئی کی برانڈڈ دنیا سے الجھن،سب کچھ بناوٹی:بشریٰ انصاری
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے دبئی کا گولڈن ویزا لینے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔
بشری انصاری نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ امارات کے لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے ملک سے اتنا تیل نکلا، ان کے پاس اتنا پیسہ ہے ، لیکن انہوں نے اپنی قوم کی تعلیم و تربیت کے لیے ملک میں کوئی ہارورڈ طرز کی یونیورسٹی نہیں بنائی کہ ان کے لوگ بھی ڈاکٹرز، انجینئرز، تھنکرز اور سائنسدان بن کر نکلتے لیکن وہاں تو سب کو بس برانڈڈ چیزوں کا بخار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی دبئی جاتی ہوں، مجھے عجیب سی الجھن ہونے لگتی ہے ، وہاں ہر چیز برانڈڈ نظر آتی ہے وہاں کی زندگی پلاسٹک لائف ہے۔