اسٹاک ایکسچینج،تیزی،انڈیکس 1498پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج،تیزی،انڈیکس 1498پوائنٹس بڑھ گیا

خریداری کا بھرپوررجحان ،100انڈیکس 170,672 پوائنٹس پر بند

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ سے بھرپور تجارتی سیشن دیکھا گیا ۔ٹریڈنگ کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، ابتدائی طور پر انڈیکس گر کر 166,380.71 پوائنٹس پر آگیا، تاہم تجارتی سیشن کے دوسرے حصے میں صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب مارکیٹ میں خریداری کا بھرپوررجحان دیکھا گیا۔ رجحان میں یہ تبدیلی ان رپورٹس کے بعد آئی جن کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1,498.67 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافے سے 170,672.04 پوائنٹس بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 591پوائنٹس کے اضافے سے 51,809.60پوائنٹس پراورآل شیئرز انڈیکس 901.13پوائنٹس کے اضافے سے 102,034.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 480 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 247 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 196 میں کمی اور37میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں