شادی کیلئے تیار ہوں لیکن کوئی رشتہ نہیں ہے :میرا
لاہور (این این آئی)اداکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔
میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران میرا سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔ایک رپورٹر کے ہلکے پھلکے انداز میں کیے گئے سوال پر کہ اب تو کافی وقت ہو گیا ہے ، آپ کو شادی کر لینی چاہیے ، میرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں شادی کیلئے تیار ہوں لیکن کوئی رشتہ نہیں ہے ، اگر آپ لے آئیں تو میں تیار ہوں، آپ کو ہی میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ آپ ہی میرے سسرال والے ہیں۔