ساس کے رویوں کے پیچھے نفسیاتی جسمانی عوامل ہوتے ہیں:فضیلہ قاضی

ساس کے رویوں کے پیچھے نفسیاتی جسمانی عوامل ہوتے ہیں:فضیلہ قاضی

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ساس کے رویوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بدلتے رویے کے پیچھے اہم نفسیاتی اور جسمانی عوامل ہوتے ہیں۔

 ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے ، زیادہ تر خواتین اس عمر میں ہوتی ہیں جب ان کے بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور یہ عمر پری مینوپاز کا مرحلہ ہوتی ہے ، جس میں ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے جذبات اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس عمر میں خواتین زیادہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں