بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور سکھانی چاہئے :صبا حمید

بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور  سکھانی چاہئے :صبا حمید

کراچی (این این آئی)سینئر و لیجنڈ اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور سکھانی چاہئے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی مادری زبان سیکھنی چاہئے ، چاہے وہ پنجابی ہو، پشتو ہو یا بلوچی۔

 انہوں نے کہا کہ اگر بچے اپنی اصل زبان سیکھیں تو ان کی ذہنی نشو و نما بہتر ہوتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے ۔انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک صحافی تھے ، وہ اپنے بچوں سے گھر میں پنجابی زبان میں بات کرتے تھے جس کی وجہ سے ہم آج بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں