شہرمیں چوری وڈکیتی کی متعددوارداتیں ،لاکھوں کانقصان
امداد ،ثنا ئاللہ ،نصراللہ ،الطاف اور فیصل سے نقدی و موبائل وغیرہ چھینے گئے مصری شاہ،فیکٹری ایریا سے گاڑیاں،باٹاپور ، نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ سبزہ زار میں امداد سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ،شادباغ میں ثنا ئاللہ سے 3 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل، سمن آباد میں نصراللہ سے 3لاکھ روپے اور موبائل ، ٹاؤن شپ میں الطاف سے 2 لاکھ روپے اور موبائل،فیصل ٹاؤن میں سیف سے 1لاکھ75 ہزار روپے ،موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا،مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ باٹاپور، شیراکوٹ اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔