اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

اغوا برائے تاوان میں  ملوث 2 ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں چند روز قبل اکرم نامی شخص کو وقاص نے پراپرٹی سیل کرنے کے بہانے بلایا اور بھلر گاوں لیے گیا، جہاں ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر متاثرہ شخص کو مبحوس رکھا ،اس دوران ملزمان اکرم نامی شخص پر تشدد اور برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے ۔، گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وقاص اور آفتاب کوگرفتار کر کے ان سے چھنی گئی رقم اور 2 موبائلز برآمد کر کے ان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں