غصہ لمحوں میں ٹھنڈا کرنے والا جادوئی ’’426 فارمولا‘‘

غصہ لمحوں میں ٹھنڈا کرنے والا جادوئی ’’426 فارمولا‘‘

ماہرِین نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین کی لڑائی نہ صرف بچوں کے جذباتی سکون کو متاثر کرتی ہے بلکہ ان کی نیند، رویے اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔

اکثر والدین آپس کے تنازعات کا غصہ بچوں پر نکال دیتے ہیں، جو چھوٹے بچوں میں خوف اور بڑے بچوں میں ڈپریشن اور تنہائی کے احساس کو بڑھا سکتا ہے ۔ماہرین غصے پر قابو پانے کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر تکنیک بتاتے ہیں، جسے ‘فور ٹو سکس’ یا 426 فارمولا کہا جاتا ہے ۔ اس طریقے کے مطابق جب بھی غصہ آئے تو پہلے 4 سیکنڈ تک گہری سانس لیں، پھر اسے 2 سیکنڈ تک روکیں اور آخر میں 6 سیکنڈ میں آہستہ آہستہ خارج کریں۔ اس عمل کو کم از کم تین بار دہرانے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور دماغ پرسکون ہونے لگتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات کسی قریبی دوست سے شیئر کرنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں