دنیا کا سب سے بڑا سنیک سٹور، 6 ہزار سے زائد برانڈز

 دنیا کا سب سے بڑا سنیک سٹور، 6 ہزار سے زائد برانڈز

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں قائم دنیا کے سب سے بڑے سنیک سٹور میں 70 ممالک کے مختلف برانڈز کے 30,000 سے زائد سنیکس دستیاب ہیں۔

یہ سٹور 12,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہے اور دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں اسنیکس فروخت کرتا ہے ۔اس سب سے بڑے سنیک ریٹیل چین منمنگ ہینمانگ کی جانب سے قائم کیا گیا نیا سٹور چین کے شہر چانگشا کے رونگ سکوائر میں کھولا گیا ہے ، جہاں دنیا بھر کے 6,500 سے زائد سنیک برانڈز کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے ۔ 12,000 مربع میٹر کے رقبے اور 35,000 سے زیادہ سنیکس کے ساتھ۔ اس کی افتتاحی تقریب کے دن یعنی 17 اپریل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑے سنیک سٹور کا اعزاز حاصل کیا۔اسے خریداروں کیلئے ایک منفرد تجربہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں