چاند سے لائے گئے نمونوں میں دو نئی معدنیات دریافت
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنسدانوں نے چاند سے لائے گئے نمونوں میں سے دو نئی معدنیات دریافت کر لی ہیں، جو خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
چین کے خلائی مشن چانگ او ۔5 کے ذریعے حاصل کیے گئے چاندی نمونوں پر تحقیق کے دوران یہ دریافت سامنے آئی۔ چین کے قومی خلائی ادارے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے "سپیس ڈے آف چائنا 2026 "کی افتتاحی تقریب کے دوران ان نئی دریافتوں کا اعلان کیا، جو صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں منعقد ہوئی۔نئے دریافت ہونے والے معدنیات کو magnesiochangesite-(Y( اور changesite-(Ce( کے نام دئیے گئے ہیں جن کی باقاعدہ منظوری بین الاقوامی معدنیات سے متعلق ایسوسی ایشن کے کمیشن برائینئی معدنیات، نام گذاری اور درجہ بندی نے دے دی ہے ۔