شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے شہری عدیل کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے شہری عدیل کو شاہد امین نے فائرنگ سے زخمی کر دیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے رائفل میگزین اور گولیاں برامد کر کے متاثرہ شہری عدیل کی مدعیت میں نامزد ملزم شاھد امین کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا۔