اسلام آباد ہائیکورٹ 12روز بعد کھل گئی، سینکڑوں کیسز التواء کا شکار
190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی اور درختوں کی کٹائی کے مقدمات بھی شامل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) ایران امریکا مذاکرات کے سلسلے میں ریڈ زون کی بندش کے باعث بند اسلام آباد ہائیکورٹ 12روز بعد کھل گئی، سینکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوئے ، 16اپریل کو آخری بار کیسوں کی سماعت ہوئی تھی،کفایت شعاری مہم کے تحت جمعہ کو جوڈیشل ورک نہیں ہوتا، سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہونے سے کیسز کا پینڈنسی لوڈ مزید بڑھ گیا، گزشتہ ہفتے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی جو 22اپریل مقرر تھا، اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے کے کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ وکلا اور سائلین کو کیسز دوبارہ مقرر کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔