ڈسکوز نجکاری میں یورپی کمپنیوں کیلئے پرکشش مواقع :وزیرتوانائی

 ڈسکوز نجکاری میں یورپی کمپنیوں کیلئے پرکشش مواقع :وزیرتوانائی

سات ہزارمیگاواٹ کے مہنگے و پابند پاور پلانٹس خارج کرکے 17ارب ڈالر کی بچت کی اویس لغاری سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حکومت ڈسکوزکی نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے جس میں یورپی کمپنیوں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ حکومت نے سات ہزارمیگاواٹ کے مہنگے و پابند پاور پلانٹس خارج کرکے 17ارب ڈالر کی بچت کی ۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ، وفاقی وزیر نے انہیں پاور سیکٹر میں جاری جامع اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن چار اہم اقدمات پر روشنی ڈالی اور ملک میں جاری نجکاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں یورپی سرمایہ کاروں کی شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو اولین ترجیح دی ہے جس کے تحت سمارٹ میٹروں کی بڑے پیمانے پر تنصیب، ٹرانسمیشن لائنوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن، بڑے پیمانے پر بیٹری سٹوریج سسٹم کا انضمام اور پاور سیکٹر کے آلات کی مقامی طور پر تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں