گندم کی ترسیل اورخریداری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

گندم کی ترسیل اورخریداری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں عالمی رجحانات کے مطابق ہیں۔۔۔

 جو فی من 3,500سے 4,000 روپے کے درمیان ہیں، گندم کی قیمتیں مستحکم ہیں کسانوں کو مناسب معاوضہ ملتا ہے ۔حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے منصفانہ قیمتوں اور ہموار خریداری نظام کو یقینی بنا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ویٹ اوور سائٹ کمیٹی کے 11ویں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ملک بھر میں گندم کی خریداری مہم، کٹائی کی پیش رفت اور مارکیٹ میں رائج قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ رانا تنویر نے موجودہ گندم ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ترسیل ،شفاف خریداری یقینی بنائی جائے ، حکومت قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور گندم کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں