اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں7فیصد تک کمی ریکارڈ

 اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں7فیصد تک کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اپریل کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کم رہی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق اپریل میں مجموعی فروخت 1.36 ملین ٹن رہی جو مارچ کے مقابلے میں 6 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

اپریل میں پٹرول کی فروخت 0.61 ملین ٹن رہی جس میں ماہانہ 8 فیصد اور سالانہ 7 فیصد کمی ہوئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.55 ملین ٹن رہی جو ماہانہ 7 فیصد اور سالانہ 12 فیصد کم ہے ۔ اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت 0.14 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی فروخت 13.76 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی عرصے میں پٹرول کی فروخت 6.41 ملین ٹن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 5.90 ملین ٹن رہی، دونوں میں بالترتیب 4 اور 5 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت 10 ماہ میں 5.83 ملین ٹن رہی جو معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ اپریل میں کمپنی کی فروخت بھی ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں