نور مقدم قتل کیس:سپریم کورٹ کا جون میں مسلسل سماعت کا فیصلہ
عید کے بعد سماعت، اس روز اور فوجداری مقدمہ نہ لگایا جائے :جسٹس ہاشم کاکڑ
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے یہ مقدمہ طویل ہے اس لیے عید کے بعد سنا جائے گا اور ہدایت کی کہ جون کے پہلے ہفتے میں کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ، جس روز نور مقدم قتل کیس مقرر ہو کوئی دوسرا فوجداری مقدمہ نہ لگایا جائے تاکہ تسلسل اور یکسوئی کے ساتھ سماعت ممکن ہو سکے ۔ ملزم ظاہر جعفر کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔