اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے  رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور سفارتی روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی امن کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے عالمی معیشت پر اثرات پر بھی گفتگو کی اور موجودہ کشیدہ صورتحال کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے امید کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی ذرائع سے امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں