ریلوے کا 24مئی کو اپ گریڈڈ ’’عوام ایکسپریس‘‘چلانیکا اعلان

 ریلوے کا 24مئی کو اپ گریڈڈ ’’عوام ایکسپریس‘‘چلانیکا اعلان

محکمہ جدید خطوط پر استوار،ہر بڑے شہر سے پرائم ٹرین چلا ئینگے ،وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سردار یوسف کی ملاقات ، شہید لیاقت کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )پشاور کے عوام کیلئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بڑا تحفہ، جدید سہولیات سے آراستہ عوام ایکسپریس کا افتتاح عید سے قبل کرنے کا اعلان کردیا اورکہاکہ24 مئی کو عوام ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کرکے مسافروں کیلئے پیش کیا جائے گا، ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائیں گے ۔ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوارکیا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حنیف عباسی سے وزارت ریلوے میں ملاقات کی ۔فریقین نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، عوامی خدمت کے منصوبوں کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر سردار محمد یوسف نے شہید ریلوے ملازم لیاقت کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں