پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم :عطاتارڑ

  پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم :عطاتارڑ

بیرونِ ملک سے پاکستان کے خلاف منظم منفی پر اپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی پاکستان کے امن کردار کو متنازعہ بنانے کی سازش کی جا رہی ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان کے خلاف منظم منفی پراپیگنڈا مہم بے نقاب کر دی ،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ گمراہ کن اطلاعات اور نام نہاد ذرائع کے ذریعے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پاکستان کے خطے میں امن کے کردار کو متنازعہ بنانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے ، معتبر پاکستانی میڈیا اور فیکٹ چیک فورمز نے پر اپیگنڈا مسترد کر دیا ۔عطا تارڑ نے کہا کہ امن دشمن عناصر پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے خائف ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ دار پاکستانی میڈیا اور انفلوئنسرز کا منفی مہم بے نقاب کرنے میں اہم کردار ہے ، پاکستان دشمن عناصر کا جھوٹا بیانیہ ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں