پاکستان کیخلاف مہم جوئی کا انجام عبرتناک ہوگا :علیم خان

 پاکستان کیخلاف مہم جوئی کا انجام عبرتناک ہوگا :علیم خان

نئی دہلی کا جارحانہ رویہ معرکہِ حق میں ملنے والی عبرت ناک شکست کا غصہ ہے بھارتی قیادت نے آٹھ دہائیاں گزرنے کے بعد تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، وفاقی وزیر

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے حوا لے سے ردعمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان نئی دہلی کی عاقبت نااندیشی کا ثبوت ہے ۔ وزارت مواصلات کی جانب سے جاری ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا انجام عبرتناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے کا وہ حصہ ہے جسے مٹایا نہیں جاسکتا،بھارتی قیادت نے آٹھ دہائیاں گزرنے کے بعد بھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئی دہلی کا جارحانہ رویہ معرکہِ حق میں ملنے والی ہزیمت کا غصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ کسی جغرافیائی نقصان کی صورت تباہی کا ذمہ داربھارت ہو گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں