وفاقی آئینی عدالت میں 22ہزار 288مقدمات زیر التوا
اسلام آباد (رضوان قاضی)وفاقی آئینی عدالت میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 22ہزار 288 تک پہنچ گئی، نومبر سے اب تک 3370 مقدمات دائر ہوئے اور 4464نمٹائے گئے۔۔۔
نومبر میں وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ سے 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل ہوئے تھے ، آئینی عدالت میں چیف جسٹس سمیت صرف 7 ججز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ مارچ میں آئینی عدالت میں 420 مقدمات دائرہوئے اور 400 نمٹائے گئے ، اپریل میں 773مقدمات دائر ہوئے اور783 نمٹائے گئے ، رواں ماہ اب تک 517 مقدمات دائر ہوئے اور 723 نمٹائے گئے ہیں۔