مجتبیٰ خامنہ ای کے زخم معمولی ، دوران علاج بھی روزہ نہیں توڑا : ایرانی ترجمان
تہران (اے ایف پی) ایران کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو امریکی-اسرائیلی حملوں کے دوران لگنے والے زخم صرف سطحی یعنی معمولی نوعیت کے تھے ۔۔۔
ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو دوپہر تقریباً 1 بجے ایک ہسپتال لائے گئے جہاں انہیں دیگر زخمیوں کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے چہرے ، سر اور ٹانگوں پر معمولی نوعیت کے زخم تھے جن میں نہ کوئی سنگین چوٹ تھی اور نہ ہی کوئی بڑا طبی مسئلہ، صرف ایک یا دو ٹانکے لگے ۔ان کے مطابق مریض نے رمضان میں علاج کے دوران بھی روزہ نہیں توڑا اور افطار تک روزہ جاری رکھا۔ انہیں یکم مارچ کی رات تقریباً 2 بجے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔