یوم عرفہ پر1993کے بعد پہلی بار نایاب فلکیاتی مشاہدہ ہوگا

یوم عرفہ پر1993کے بعد  پہلی بار نایاب فلکیاتی مشاہدہ ہوگا

مکہ مکرمہ(این این آئی)اس سال یوم عرفہ پر نایاب فلکیاتی مظہر بھی دیکھنے کو ملے گا جب سورج براہِ راست خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا، یہ منظر تقریبا ًہر 33سال بعد پیش آرہا ہے ۔۔۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ واقعہ کل 9 ذوالحجہ یومِ عرفہ کو دوپہر کوپیش آئے گا اس لمحے سورج بالکل خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس سے مکہ میں سایہ مکمل ختم ہو جائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عام طور پر کعبہ کے اوپر سورج کا یہ زاویہ سال میں دو بار بنتا ہے جسکی وجہ مکہ کا جغرافیائی محلِ وقوع ہے جو تقریباً 21.4 ڈگری شمالی عرض بلد پر ہے ۔ اس دوران سورج خطِ استوا اور مدارِ سرطان کے درمیان حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے تاہم اس سال اس مظہر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ یومِ عرفہ کے موقع پرہو رہا ہے جو نایاب اتفاق ہے ۔ اس سے قبل ایسا 1993 میں ہوا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں