پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرعزم :عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پرعزم :عظمیٰ بخاری

انڈسٹری کو حکومتی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا:تقریب سے خطاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، فلم سٹی کے قیام اور فلم فنڈز کا اجرا اس عزم کا واضح ثبوت ہے ، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجابی فلم \'\'مکھو\'\'کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف فلم ہدایتکارہ سنگیتا، سینئر اداکار غلام محی الدین، معمر رانا، میرا ، راحیلہ آغا، پرویز کلیم، شہزاد رفیق، صفدر ملک، سعود بٹ اور دیگر  نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت فلم سٹی میں فلم سازوں اور فنکاروں کو تمام جدید سہولیات فراہم کرے گی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں پنجاب کی تمام آرٹ کونسلز میں سینما ہالز کے قیام کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پہلا اہم قدم اٹھا لیا ہے ، اب فلم انڈسٹری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معیاری اور بامقصد فلمیں تخلیق کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں