لاہور ہائیکورٹ کا وکلاء سے پروفیشنل سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا وکلاء سے  پروفیشنل سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے وکلاء سے پروفیشنل سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

عدالت نے حکومت پنجاب اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بابر مرتضی ٰنے موقف اختیار کیا کہ وکلاء سے پروفیشنل سیلز ٹیکس وصولی کا اقدام غیر قانونی ہے ،وکلاء بارز کو حکومتی فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے ، جبکہ بار کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جاتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں