بلاول نے عوام سے ووٹ اور فارم 45کی حفاظت کی اپیل کی تھی ،شازیہ مری کی وضاحت

 بلاول نے عوام سے ووٹ اور  فارم 45کی حفاظت کی اپیل  کی تھی ،شازیہ مری کی وضاحت

اسلام آباد(آن لائن )پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ اثرورسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں شرکت اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو یاد دلایا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو نشستیں چھین لی گئی تھیں اور عوام سے اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کرنے کی اپیل کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں