کے پی اسمبلی کے ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔۔۔
ناراض ارکان سے سابق سپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے ،تاہم ناراض ارکان نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائیں۔ ایک ناراض رکن نے کہا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ،ہم حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہیں، مرکزی قیادت کو بتا دیا گیا ہے اور انہیں خط بھی لکھا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔