آئندہ سال 6 ہزار780 ارب کے نئے غیرملکی قرضے 8 ہزار 54 ارب سود ادائیگی
اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)آئندہ مالی سال خالص بیرونی قرضے 813 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے ، مجموعی طور پر بجٹ میں 6 ہزار780 ارب کے نئے قرضوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کیلئے 5 ہزار 836 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں قرضوں پر سود کی مد میں 8 ہزار 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں بیرونی وصولیوں کا ہدف 6 ہزار 780 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کا تخمینہ 5 ہزار 836 ارب روپے لگایا گیا ہے ، بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مختصر مدتی غیرملکی قرضوں کی واپسی کیلئے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، نئے مالی سال میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 6 ہزار 983 ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ بیرونی قرضوں پر ایک ہزار 71 ارب روپے سود عائد کیا جائے گا۔