ثنا اللہ مستی خیل مجبور، ورنہ ہماری طرف آجاتے ، شہباز شریف کا اپوزیشن رکن کے لقمے ’’قدم بڑھاؤ‘‘پرجواب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تقریر کا جواب دے رہے تھے ، اپوزیشن رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے لقمہ دیاکہ ’’وزیراعظم قدم بڑھاؤ‘‘۔
وزیراعظم نے برجستہ جواب دیا کہ آپ ہمارے ہیں مجبوری میں ادھر بیٹھے ہیں ادھر آ جائیں ،انہوں نے کہا ثنا اللہ مستی خیل سے میرا بھائیو ں والا تعلق ہے ،جانتا ہوں ثنا اللہ مستی خیل مجبور ہیں ورنہ وہ ہماری طرف آ جاتے ، شہباز شریف کے جواب پر ایوان کشت زعفران بن گیا ۔