ہریتک روشن 40سال بعد رجنی کانت کے ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ہریتک روشن 40سال بعد رجنی کانت  کے ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکار ہریتک روشن 40 سال بعد لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

 فلم جیلر 2 تامل زبان میں بنائی جارہی ہے جس میں ہریتک روشن کی انٹری پر خاص توجہ مذکور ہے ۔ فلم میں ہریتک روشن اور لیجنڈ فلم اداکار رجنی کانت 40 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے ۔اس سے قبل دونوں اداکاروں کو 1986 میں ایکشن ڈرامہ 'بھگوان دادا' میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس میں ہریتک نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں