اداکارہ میناکشی کا 30سال بعد فلموں میں واپسی کا اعلان
ممبئی (شوبزڈیسک ) لیجنڈ بھارتی اداکارہ اداکارہ میناکشی نے 30 سال فلمی دنیا اور انڈیا سے دور گزارنے کے بعد نہ صرف واپس انڈیا کا رخ کیا بلکہ ایک بار پھر فلموں میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
میناکشی نے انسٹاگرام پر اپنی آمد کا اعلان کیا اورلکھا کہ میرے انسٹاگرام خاندان کو میرا پرخلوص نمسکار۔ میں آپ سب کی محبت، حوصلہ افزائی اور حمایت کیلئے شکر گزار ہوں۔ 30 برس بعد میں اپنی کرم بھومی ممبئی واپس آگئی ہوں اور امید، جذبے اور مثبت سوچ کے ساتھ پھر تفریح کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہوں۔