اداکارہ صبیحہ خانم کومداحوں سے بچھڑے 6برس بیت گئے
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ صبیحہ خانم کومداحوں سے بچھڑے 6برس بیت گئے ۔فلم انڈسٹری کی پہلی سپر سٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935میں گجرات میں پیدا ہوئیں۔
صبیحہ خانم نے فلمی سفر کا آغاز بیلی سے کیا پھر لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کیا،انہیں 6بار نگار ایوارڈز کے ساتھ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔صبیحہ نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا، صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد13جون 2020 کو خالق حقیقی سے جاملیں۔