شہباز شریف سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے مختلف اراکین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، بجٹ اور حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والے اراکین میں ابرار شاہ، ثمینہ خالد، شاہدہ ر حمن ، جمال شاہ کاکڑ، خرم شہزاد، سردار یعقوب خان ناصر، میجر (ر) طاہر اقبال اور میاں خان بگٹی شامل تھے ۔اراکینِ قومی اسمبلی نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی قیادت کو سراہا۔ شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی چودھری طفیل سے ملاقات میں ان کے بڑے بھائی چودھری اقبال کے انتقال پر تعزیت کی۔بعد ازاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔