اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ مزید نہ بڑھائے ، سرپرست ہوزری یونین

اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ مزید نہ بڑھائے ، سرپرست ہوزری یونین

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے )کے سرپرستِ اعلیٰ محمد جاوید بلوانی نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 جون 2026ء کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے۔۔۔

 اجلاس میں پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ نہ کیا جائے ، محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات پر مبنی صنعتیں، خصوصاً ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر، پہلے ہی بڑھتی توانائی لاگت، اضافی ٹیکسوں، ضابطہ جاتی تقاضوں اور علاقائی معیشتوں سے سخت مسابقت کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے ایسی صورتحال میں پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ کرے گا، اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کی مسابقتی صلاحیت کو بھی متاثر کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں