تیل قیمت کمی کے ثمرات کی منتقلی کیلئے فعال میکانزم ناگزیر ، جام کمال

 تیل قیمت کمی کے ثمرات کی منتقلی کیلئے فعال میکانزم ناگزیر ، جام کمال

دکانوں پر اشیا قیمتوں کی نگرانی کیلئے ہائی ٹیکنالوجی کی مدد سے آسان نظام نافذ کیا جا سکتا

ا سلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام دکانوں اور روزمرہ کی اشیا پر منتقل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فعال میکانزم کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ،جیسے ہوائی اور ٹرین سفر جیسے بڑے شعبوں میں کرایوں میں فوری کمی دیکھنے کو ملتی ہے ، وہی عام مارکیٹوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاہم کاروباری طبقے کو بھی قیمتیں ایڈجسٹ کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ عام دکانوں پر اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے آج کے دور میں ہائی ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی آسان اور موثر نظام نافذ کیا جا سکتا ہے ۔ اور ممکنہ طور پر صوبائی حکومتیں اس سمت میں کام بھی کر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں